the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد ۔ 17 اپریل (اعتمادنیوز) آوٹر رنگ روڈ کے پاس پیش آئے خوفناک سڑ ک حادثہ میں سابق ریاستی وزیر زخمی ، ان کی بیوی اور ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔ فوری طور پر موصولہ اطلاعات کے مطابق آندھرا پردیش کو آپریٹیو بنک کے صدرنشین و سابق ریاستی وزیر این وینکٹیشور راو اپنی بیوی ستیہ وانی اور اپنی دونوں بہنوں کے ہمراہ کار میں وجئے واڑہ سے حیدرآباد کی سمت آرہے تھے کہ پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن کے حدود میں رات ساڑھے 12 بجکر 40 منٹ پر ا ن کی تیز رفتار گاڑی آوٹر رنگ روڈ پر ٹائیر پنکچر ہوگیا جس کے نتیجہ میں گاڑی بے قابو ہوکر روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکر کر الٹ گئی اور کافی دور تک گھسیٹتی ہوئی گئی۔ جس کے نتیہ میں کار ڈرائیور



داس اور سابق وزیر کی بیوی بر سرموقع ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرایع کے مطابق ریاستی وزیر گاڑی میں سیٹ بیلٹ لگاے ہوئے تھے جبکہ ان کی بیوی اور ڈرائیور سامنے کی نشست پر بیٹھے تھے اور انھوں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھا تھا وہ دونوں گاڑی حادثہ کا شکار ہوتے ہی اچھل کر باہر گر پڑے اور بر سر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ سابق وزیر اور ان کی بڑی اور چھوٹی بہن حادثہ میں زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ گاڑی بھی مکمل طور پر تبا ہ ہوگئی۔ سابق ریاستی وزیر اور ان کی بہنوں کو فوری طورپر علاج کے لئے قریبی خانگی ہاسپٹل لے جایا گیا اور وہاں سے انھیں ڈاکٹرس کے مشورہ پر شہر کے کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.